• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ الیاس نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی۔

ویڈیو میں داور محمود کو جذباتی انداز میں شادی کی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


داور محمود کے غصہ کرنے کے دوران آمنہ الیاس انہیں روکتی ہیں اور وہ شائقین کو آرام سے شادی کی خبروں پر تفصیلات بتاتی ہیں۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ داور محمود کی متعدد گرل فرینڈز ہیں، جس وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی بھی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں لوگوں پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا آنے والا تھیٹر ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں۔

تازہ ترین