حکومت سے متعلق ہماری رائے صحیح ثابت ہوئی ہے، فضل الرحمان

October 13, 2021

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے متعلق ہماری رائے صحیح ثابت ہوئی ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک کے اثاثے اور معیشت گروی رکھی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں وہ قرضے لیے گئے جو گزشتہ 70 سال میں نہیں لیے گئے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے تقریب کے شرکاء سے استفسار کیا کہ ایسے نااہل قوم پر مسلط ہوں تو قوم کا کیا پھر کوئی فریضہ نہیں بنے گا؟

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو رائے اس حکومت کے بارے میں قائم کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک سے وفاداری کا معیار ہمیں کسی نے نہیں ہم نے لوگوں کو بتانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک ہمارا گھر اور ہماری عزت ہے، ہم نے یہی رہنا ہے۔