شہادت امام حسن عسکری ؑ پر آج مجلس ہوگی

October 14, 2021

کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی ک مطابق خیر العمل ٹرسٹ کے سابق ٹرسٹی سید محمد عالم زیدی کی جانب سے سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت امام حسن عسکری جمعرات 14؍اکتوبر بعد نماز مغربین مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوگی۔علامہ سید باقر حسین زیدی خطاب کریں گے۔ بعد ختم مجلس تابوت برآمد ہوگا، انجمن ذوالفقار مرتضوی اور انجمن ظفر الایمان نوحہ خوانی کریں گی۔