ربیع الاول میں امن و محبت کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ کامران حیدر

October 14, 2021

کراچی (پ ر) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس ماہ میں امن و محبت، رواداری، تحمل و برداشت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ، یہ مقدس مہینہ رسول اکرمؐ سے وابستہ ہے،آپ ؐ اور آپ ؐ کے اہل بیت اطہار نے دین کو مستحکم کرنے کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں اور طرح طرح کی تکالیف برداشت کرکے اسلام کو سربلند کیا۔