امپائر کے فیصلے پر اعتراض، خالد عثمان پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد

October 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر کے پی کے کے خالد عثمان پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آن فیلڈ امپائر آصف یعقوب، راشد ریاض اورتھر ڈ امپائر ولیدیعقوب نے ان پر پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی۔