لندن کیلئے سیاہ فام کی خدمات کے جشن کیلئے ٹیوب میپ کا اجر ا

October 14, 2021

الندن (پی اے) بلیک ہسٹری ٹیوب میپ لندن کے سیاہ فام آٹیکنز کو اجاگر کرتا ہے۔ رومن حملے سے اب تک لندن کے لیے سیاہ فام افراد کی خدمات کا جشن منانے کے لیے ایک ٹیوب میپ ٹرانسپورٹ فار لندن نے جاری کیا ہے۔ میپ پر اسٹیشن کے ناموں کی جگہ272سیاہ فام افراد کے نام لائے گئے ہیں جبکہ ٹیوب لائنز کو بھی کامن تھیمز سے منسلک کرنے کے لیے نئے فام دیے گئے ہیں۔ میپ بلیک کلچرل آر کائیوز کی40ویں سالگرہ منانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ بلیک ہسٹری لندن کی ہسٹری ہے۔ آئیکونک ٹیوب میپ کا دوبارہ خیال سیاہ فام افراد کی خدمات کا جشن منانے کے لیے کیا گیا ہے جو ہمارے شہر کی کامیابی کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے زیادہ مساوی شہر قائم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جہاں جہاں سیاہ فاموں کی زندگیاں حقیقی طور پر اثر رکھتی ہوں۔ یہ تعلیم سے شروع ہوتا ہے اور اس لیے نیو بلیک ہسٹری ٹیوب میپ اس قدر اہم ہے، ٹیوب لائنز کے نام انہیں کامن تھیمز سے تعلق کے لیے دوبارہ رکھے گئے ہیں، بیکر لو لائن سپورٹ سینٹرل لائن آرٹس اور میٹرو پولیٹن لائن فزیشنز اینڈ اور جوبلی لائن ایل جی بی ٹی کی نمائندگی کرتی ہے۔ ویسٹ برومپٹن اسٹیشن کو آئیوری بینگل کا نام دیا گیا ہے جو چوتھی صدی کے رومن یارک شمالی افریقہ کی خاتون کے ہائی اسٹیشن کی یاد دلاتا ہے۔ میپ کے بارے میں ریسرچ اور ڈیزائننگ مورخ کیلی فوسٹر اور بلیک کلچرل آر کائیوز نے کی جس کا قیام برطانوی کلچر اور تاریخ میں افریقہ سے تعلق رکھنے والوں کی تاریخ ریکارڈ کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ آر کائیوز کے میسجنگ ڈائریکٹر ارائیک اوک نے کہا ہے کہ لندن کی بلیک ہسٹری اس کی گلیوں اور آس پاس کے علاقوں میں پیوستہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ میپ مزید تلاش کرنے کے لیے ایک دعوت ہوگا۔