جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے لگی

October 14, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں سرخ اور سفید خلیوں کے علاوہ پلیٹ لیٹس بھی ہوتے ہیں۔ ایک نارمل آدمی کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعدار ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ تک ہوتی ہے۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد25ہزار یا کبھی کبھار10ہزار سے بھی کم ہو جائے تو ناک‘ مسوڑے‘ بڑی آنت سمیت جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے جو رکتا نہیں۔ ڈینگی بخار میں جسم میں شدید کمزوری، جوڑوں میں سوجن اور درد ہوتا ہے۔ منہ، مسوڑھوں اور ناک سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔ جسم پر سرخ رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔۔ پلیٹ لیٹس کی کمی بعض انفیکشن پھیلنے، گردوں کی بیماری ،جسم کے مدافعتی نظام میں خرابی اور دوائیوں کے ری ایکشن کا سبب بھی بن سکتی ہے۔