لاہور، غیرملکی طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار

October 15, 2021

لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کا ٹائر پھٹنے کے بعد طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے آج صبح تک کلیئر ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور جانے والی پروازوں کو اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔