افغان صوبے کنڑ میں دھماکہ، طالبان پولیس چیف ہلاک

October 15, 2021

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان کے شمالی صوبہ کنڑ میں بم دھماکے میں طالبان پولیس چیف ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق دھماکہ گاڑی میں ہوا تھا جس میں ضلعی پولیس چیف سمیت دیگر افراد بھی سوار تھے۔طالبان عہدیداروں کے مطابق دھماکہ صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسد آباد میں ہوا ہے جس میں ضلع شگل کے پولیس چیف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔طالبان عہدیدار کے مطابق دھماکے میں پولیس چیف ہلاک جب کہ گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔