اساتذہ کی ترقی میں امتیازی سلوک اختیار کرنے پر محکمہ تعلیم حکام سے جواب طلب

October 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے اساتذہ کی ترقی میں امتیازی سلوک اختیار کرنے پر محکمہ تعلیم حکام سے جواب طلب کر لیا ۔ فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے عبدالعزیز نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے دیگر ساتھی اساتذہ کو ترقی دے دی گئی ہے لیکن اس کو ناجائز طور پر ترقی سے محروم کر کے امتیازی سلوک اختیار کیا جا رہا ہے اس لئے اس کو بھی ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔