رکشہ ڈرائیوروں کا مہنگائی کے خلاف وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

October 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) امن پنجاب رکشہ یونین کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی و گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے خلاف وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔صوفی محمد صدیق، سردار محمد عاصم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام کش پا لیسیوں کے باعث غریب رکشہ ڈرائیوروں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی و گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب شہری بھی اپنے خاندانوں کی باعزت انداز میں کفالت کرسکے۔