پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

October 17, 2021

ملک بھر میںپیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، عوام نے مہنگائی پر دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کسی نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے عمران خان کو نئے پاکستان کی مبارک باد دے ڈالی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بار بار دستخط کرنے سے سیاہی ضائع ہوتی ہے، ایک ہی بار دستخط کر دیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔