اداکارہ شیرلین چوپڑا کی راج کندرا اور شلپا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

October 17, 2021

بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس شکایت فائل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں (شیرلین چوپڑا کو) جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھوکا دہی اور مجرمانہ طور پر دھمکانے پرراج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے ہاتھوں وہ فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا شکار رہی ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیرلین چوپڑا جلد ہی ایک پریس کانفرنس کرینگی جس میں وہ راج کندرا اور شلپا پر عائد کیے گئے الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کرینگی۔

دوسری جانب راج کندرا اور شلپا کی قانونی ٹیم نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان الزامات کے حوالے سے قانونی کارووائی کرینگے۔