حکومت کے چینی، گندم مافیا کے ہاتھوں عوام یرغمال بنی ہوئی ہے، خواجہ آصف

October 18, 2021

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ فرنس آئل مافیا بہت طاقتور ہے ،ہم نے ایل این جی اور پن بجلی منصوبوں کی مدد سے انکی اجارہ داری کا خاتمہ کیا ،ہم نے عوام کو سستی بجلی فراہم کی لیکن اب یہ مافیا واپس آگیا ،پی ٹی آئی حکومت میں چینی اور گندم مافیا ہیں جن کے ہاتھوں عوام یرغمال بنی ہوئی ہے۔ن لیگ کے رہنما چوہدری نصیر احمد نے کہا کہ پٹرولیم منصوعات سمیت اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے اذیت ناک بن چکا ہے اور انکے لئے دو وقت کی روٹی کمانا اور کھانا مشکل تر ہوچکا ہے مگر حکومت یہ مہنگائی کا موازنہ دوسرے ممالک سے کر رہی ہے جو کہ سرا سر زیادتی ہے ،ان ممالک میں عوام کو صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن کا ذکر نہیں کیا جاتا۔