راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے میلاد النبیؐ کے جلوسوں کیلئے صفائی انتظامات

October 18, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جشن میلاد النبیؐ جلوسوں کے روٹس اور شہر کی صفائی کردی۔ جلوس کے روٹ پر چونے سے لائننگ کی گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد ورکرز مختلف مقامات پر شفٹوں میں صفائی کا کام کرینگے۔ ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ اضافی عملہ تعینات کر کے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں‘ گلیوں کوچوں کو دھونے کے ساتھ چونا ڈال کے اور کوڑا دانوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سینئر منیجر آپریشنز محمد حسنین‘ سیکٹرز انچارجز اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کے روٹس راجہ بازار، سرکلر روڈ، کوہاٹی بازار، جامع مسجد روڈ، اقبال روڈ، فوارہ چوک، کمیٹی چوک، مری روڈ سمیت شہر میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائیگی۔