• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تعلقات کسی ملک کیخلاف نہیں، ایرانی سفیر

Relations With India Is Not Against Any Country Irani Ambassador
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایران بھارت تعلقات کسی ملک کے خلاف نہیں، چابہار معاہدہ ایران، بھارت اور افغانستان تک محدود نہیں، اس میں پاکستان اور چین بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ملا منصور افغان طالبان کا سربراہ تھا، ایک طویل سرحد کے تناظر میں کچھ بھی ممکن ہے، لیکن ایران کسی دہشت گرد کو آنے جانے کی اجازت نہیں دیتا،16 برس قبل خطے میں صرف ایران ہی طالبان سے برسر پیکار تھا، طالبان نے ہمارے قونصلیٹ پر حملہ کر کے تمام سفارت کاروں کو قتل کردیا تھا، ہم کیسے طالبان کے ساتھ روابط رکھ سکتے ہیں، ایران نے کبھی بھی طالبان کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انہیں پناہ دینے والوں میں کوئی فرق نہیں، بعض بڑی طاقتوں کے دہشت گردی کے حوالے سے دہرے معیار ہیں،کچھ بڑی طاقتیں یہ مذاق کرتی ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہیں، وہ دہشت گردی کے خلاف کیسے ہو سکتی ہیں، جب وہ دہشت گردوں کو مالی اور لاجسٹک سہولتیں اور تعاون دے رہی ہیں، دہشت گردوں نے بینک اکاؤنٹ کھول رکھے ہیں اور تیل فروخت کر رہے ہیں، یہ بڑی طاقتوں کے دہرے معیار ہیں۔

مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران افغان امن کی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، ایران اور پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا چاہیے۔
تازہ ترین