• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کیلیفورنیا اور نیو میکسیکو کے جنگلات میں آگ بے قابو

Southern California And New Mexico Forest Fire Out Of Control
امریکی ریاستوں جنوبی کیلی فورنیا اور نیو میکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ۔

جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلی جنگلات میں بدھ کے روز لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ نے چودہ سو ایکٹر اراضی کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

خطرے کے پیش نظر حکام نے 400 مکانات کو خالی کرا دیا ہے اور ایک ہائی وے بھی بند کردی گئی ہے۔ 1200سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ادھر ریاست نیو میکسیکو میں منگل کو لگی آگ 16ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے ۔ گورنر نیو میکسیکو نے ہنگامی حالت نافذ کرکے نیشنل گارڈ کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ اور مزید 200افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین