• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آر معاملہ ٹیبل پر حل ہونا چاہیے،ایازصادق

Tor Issue Should Be Resolved On Table Ayaz Sadiq
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ ٹی اوآر کامعاملہ سڑکوں کی بجائے ٹیبل پر حل ہونا چاہیے،حکومت اور اپوزیشن چاہیں تو ٹی او آر معاملے پر کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے رحمان پورہ میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے پہلے بھی مجھ پراعتماد کیا تھا،دونوں طرف سنجیدہ لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پانچ مشیر رکھ سکتےہیں،سرتاج عزیز وفاقی وزیرکےبرابر کام کررہےہیں،سرتاج عزیز وزیراعظم سے رہنمائی لیتے ہیں،وہ اپنا رول بہتراندازمیں نبھارہےہیں۔

ایازصادق نے مزید کہا کہ بعض اوقات حکومتی ارکان کی توقعات زیادہ ہوتی ہیں،ایسا کام نہیں کرنا چاہیے کہ بیرونی سرمایہ کار بھاگ جائیں،مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
تازہ ترین