• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب صرف انصاف ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Now Only Justice Cj Lahore High Court
لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ اب صرف انصاف ہوگا کوئی سفارش نہیں چلے گی ۔غلط کام کرنے والوں کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا جائے گا ۔جسٹس سید منصورعلی شاہ نے 28 جوڈیشل افسران کو او ایس ڈی بنادیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے عہدےکاحلف اٹھانے کے بعد عدلیہ کے افسروں اور ملازمین سے خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھاکہ انصاف کی بَروقت فراہمی اور عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے ہر کمرے میں کیمرےلگیں گےجن کی مانیٹرنگ ان کے کمرے میں ہوگی ۔ اب کوئی اُن کی نظر سے نہیں بچ سکےگا ۔

اس موقع پر انہوں نے جوڈیشل ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی دن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ایکشن میں آگئے اور 28 جوڈیشل افسروں کو او ایس ڈی بنادیا۔ان میں ڈسٹرکٹ سیشن ججز ، ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز بھی شامل ہیں ۔
تازہ ترین