• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری : مضر صحت کھانے سے درجنوں افراد بیمار

Dozens Of People Sick Due To Poisonous Food
مٹیاری میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

ایم ایس مٹیاری اسپتال داکٹر صابر سومروکے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق مٹیاری کے نواحی گوٹھ اللہ ڈینو ساند سے ہے جہاں ان افراد نے گز شتہ رات کسی دعوت میں مضر صحت کھانا کھایا جس سے ان کی حالت غیر ہوئی۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں 100 سے زائد افراد لائے گئے ہیںجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تازہ ترین