• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Billboards Removed From Many Areas Of Karachi
کراچی انتظامیہ نے بالآخر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا۔ شہرکی مختلف شاہراہوں سے بل بورڈز ہٹادیے گئے جبکہ باقی رہ جانے والے بل بورڈز کو ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات پرشاہراہ فیصل، ایم اے جناح روڈ، اسٹیڈیم روڈ ، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں سے بل بورڈ ز ہٹادیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ سڑکیں، فٹ پاتھ، گرین بیلٹ ، انڈر پاسز، اوور ہیڈ برج ،نالے اور دیگر گزر گاہیں سرکاری املاک میں شامل ہیں ، ان مقامات پر سائن بورڈز اور بل بورڈز لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

عدالت نے 28 جولائی تک غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔
تازہ ترین