• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کانگو وائرس کا مریض صحتیاب ہوکر گھر منتقل

Karachi Congo Virus Patient Moving House After Revovery
جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق32 سالہ غلام بنی کو ایک ہفتہ قبل کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال لایا گیا تھا، بعد میں اسے جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جاوید جمالی کے مطابق بروقت طبی امداد کے باعث غلام بنی کی جان بچالی گئی ۔ایک ہفتہ علاج کے بعد متاثرہ مریض کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین