• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی طبی امداد جاری

Treatment Of Patients Suffering From Congo Virus
کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا دو مریضوں سمیت 4افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کےآئسولیشن وارڈ میں زیر علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق گزشتہ روز ہوئی تھی تاہم باقی دو کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک نہیں پہنچی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت اسپتال میں زیر علاج چاروں مریضوں کو طبی امداد دینے کا عمل جاری ہے اور چاروں کی حالت بہتر ہے۔
تازہ ترین