• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان لیوا بیماری میں مبتلا میاں بیوی پانچ دن کے وقفے سے جاں بحق

Us Lovebirds Died With The Interval Of Five Days
امریکا میں جان لیوا بیماری میں مبتلا میاں بیوی پانچ دن کے فرق سے انتقال کر گئے ۔ایک دوسرے کے مرض سے آگاہ ہونے کے باوجود اپنانے والے جوڑے کی زندگی اور موت کی کہانی انٹرنیٹ اور مغربی میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔

ڈیلٹن پریجر اور کیٹی ڈنوون۔ دونوں ہی سسٹک فائبروسس نامی موروثی اور جان لیوا بیماری میں مبتلا تھے اور دونوں ہی اس حقیقیت سے آگاہ تھے کہ وہ جلد ہی موت سے ہمکنار ہوجائیں گے ۔

کیٹی ڈنوون نے سات سال قبل فیس بک پر ڈیلٹن پریجر کی اسپتال کی تصویر دیکھنے کے بعد رابطہ کیا اور جلد ہی بات اظہار محبت تک جا پہنچی تھی ۔دوہزار گیارہ میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔

دونوں نے چند ہفتے قبل دیئے گئے انٹرویو میں شادی شدہ زندگی کے پانچ سال کو بہترین قرار دیتے تھے ۔ ڈیلٹن پریجر کا انتقال گزشتہ ماہ اٹھارہ ستمبر کو جبکہ ان کی اہلیہ کیٹی ڈنوون کا انتقال پانچ دن بعد بائیس ستمبر کو ہوا تھا ۔
تازہ ترین