• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ:زیکا وائرس کے نقائص، اسقاطِ حمل قوانین نرم کی جائے گی

Zeka Virus Problems Thailand Will Relax Abortion Laws
تھائی حکومت زیکا وائرس سے منسلک پیدائشی نقائص کے ثابت ہونے کی صورت میں اسقاطِ حمل کے خلاف اپنے سخت قوانین میں نرمی لائے گی۔

تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا زیکا وائرس سے متاثرہ پہلے ایسے کیس کی تصدیق کی تھی جس میں پیدائشی طور پر جسم کے مقابلے میں سر چھوٹا رہ جاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں صحت کے ماہرین جو رواں ہفتے زیکا وائرس سے متاثر حاملہ خواتین کے لیے ہدایت نامے کا مسودہ بنانے کے لیے جمع ہوئے تھے، اس نتیجے پر پہنچے کہ سنگین پیدائشی نقائص کی صورت میں حمل ٹھہرنے کے چوبیس ہفتے بعد تک اسقاطِ حمل کرایا جا سکتا ہے۔

رائل تھائی کالج آف گائنا کولوجی کے سر براہ پیسیک لومپیکانون نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ،’’ زیکا وائرس کے کیس میں سب سے مشکل کام کوتاہ سری کے پیدائشی نقص کا تعین کرنا ہے کیونکہ اس کا پتہ حمل ٹھہرنے کے کافی دیر بعد چلتا ہے۔
تازہ ترین