• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کالندن میں پریمیئر

Never Go Back Film Premier In London
ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

پریمیئر میں ٹام کروز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ شرکت کیلئے پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

نامور ناول سے ماخوذ، ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر، ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔
تازہ ترین