• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو نماز جمعہ سے روک دیاگیا، تین دنوں 300 افرادگرفتار

Kashmiris Not Allowed To Offer Jumah Prayer 300 People Arrested In 3 Days
مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے آج بھی کشمیریوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا ،اورتاریخی جامع مسجد میںنماز جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی ،کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ،اور آپریشن کے دوران بارہ مولا کا علاقہ بند کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں کے کریک ڈاؤن میں بھارتی فوج نے 300 سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے،ادھر حریت کانفرنس کی اپیل پر آج کٹھ پتلی اسمبلی کے ارکان کے گھروں تک مارچ کیا گیا،اورتین دنوں تک اسمبلی ارکان کے گھروں کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

سری نگر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی پولیس کا کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اور ایک ماہ کے دوران1700 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار کئے جانے والوں میں 250 طالب علم بھی شامل ہیں، تین ماہ کےدوران بھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں میں 9 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں 105 ویں روز بھی زندگی معمول پر نہ آسکی،کشمیری میڈیا کے مطابق قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی بھر میں پابندیاں لگا رکھی ہیں۔
تازہ ترین