• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤمیں آگئی

Indian Film Industry Are Full Of Under Pressure
بھارتی فلم انڈسٹری انتہا پسندوں کے مکمل دباؤمیں آگئی۔آئندہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انتہا پسندوں سے تنگ بھارتی فلم پروڈیوسرز گلڈ نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ممبئی میں راج ٹھاکرے، بھارتی فلمسازوں کے وفد ،کرن جوہر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پروڈیوسرز گلڈ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

مکیش بھٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کی فلم’’ اے دل ہے مشکل‘‘ 28اکتوبر کو ہی ریلیز ہوگی۔

کرن جوہر نے سینماؤں میں فلم کی نمائش کے دوران اڑی واقعے کی سلیٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔انتہا پسندوں نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔
تازہ ترین