• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن آن ویل پروجیکٹ، فیصل آباد میں موٹر سائیکل ریلی

Faisalabad Women On Wheel Motor Cycle Rally
فیصل آباد میں صوبائی حکومت کے ’ویمن آن ویل‘ پروجیکٹ کے تحت تربیت لینے والی60 خواتین نے موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ریلی کی قیادت کی۔

وزیر اعلی پنجاب کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ’ویمن آن ویل‘ پروجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں80 سے زائد خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت اور ڈرائیونگ لائسنس دئیے گئے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ بعد میں زرعی یونیورسٹی سے خواتین نے موٹرسائیکل ریلی نکالی اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

رانا ثناء اللہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان صوفی نے موٹرسائیکل ریلی کی قیادت کی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا اس پروگرام کے تحت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں 1500 خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔
تازہ ترین