• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا: پولیس پر حملہ کرنیوالا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے میں 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے دوران 1 ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید