لاہور کی تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
اس حوالے سے 2 غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد شرکاء نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔
جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
ریلی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ریلی میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹر سائیکل سوار شریک ہوں گے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ریسنگ کے لیے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔
ریلی کی انتظامیہ کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔