• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ختم کرنے کا عزم لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، پرویز الہٰی

Going To Islamabad Vowing To End Corruption Pervaiz Ilahi
مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی کاکہناہے کہ جمہوریت کرپٹ حکمرانوں کا نام نہیں، بلکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا نام ہے، یہی عزم لے کروہ اسلام آباد جارہے ہیں ۔

لاہورمیں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سےگفتگومیں چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ کرپٹ حکمرانوں پر جب ہاتھ پڑتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے،اب حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

پرویز الٰہی نے کارکنوں کو کرپشن کے خلاف جہاد کےلیے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام ملک کی خوش حالی اورآنےوالی نسلوں کےلیے گھروں سے نکلیں۔
تازہ ترین