فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں زہر خورانی سے ماں اور 3 بیٹیوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ پنسار کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں خاتون، 3 بیٹیاں اور بھتیجی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں دکان کے مالک کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ بچیوں کو نزلہ زکام ہونے پر خاتون نے پنسار کی دکان سے دوا خریدی تھی جسے خاتون اور چاروں بچیوں نے دودھ میں ملا کر پیا تو ان کی حالت بگڑ گئی۔
ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا ہے کہ متاثرہ خاتون اور بچیوں کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔