• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Shahbaz Sharif Sent 26 Billion Compensation Notice To Imran Khan
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 26ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے وکیل سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔

عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف پراربوں روپے کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے،جس میں جاوید صادق کو ان کا فرنٹ مین قرار دیا گیا تھا۔

قانونی نوٹس عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اسلام آباد اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے پتوں پر بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات بےبنیاد ہیں ،وہ14 روز کے اندر اپنے الزامات کی معافی اسی طرح مانگیں جس طرح لگائے گئے تھے، ورنہ ان کے خلاف ہتک عزت ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئی ہیں ۔
تازہ ترین