• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ٹی 20 ایشیاکپ :پاکستان نے بنگلہ دیش کوہرادیا

Womens Twenty20 Asia Cup Matches Pakistan Beat Bangladesh
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اتوار کو کھیلے جانے والے ویمن ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی ہے ۔

بینکاک میں جاری ویمن ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ پوری ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 44 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ صرف دو کھلاڑی جہاں آراء عالم اور رومانہ احمد ڈبل فیگر میں پہنچ سکیں ۔

ثنا میر نے تین اور ایمن انور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر لیا ۔ جویریہ خان نے 26 اورارم جاوید نے 17 رنز اسکور کیے۔
تازہ ترین