• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Philippines The Largest Pearl In The World Weighing 34 Kg
فلپائن کے سمندر سے گزشتہ ماہ ایک ماہی گیر کو ملنے والے 34کلو وزنی موتی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ قیمتی موتی 34کلو وزنی ہے جو حالیہ ریکارڈ کے مدمقابل 5گنا زیادہ ہے کیونکہ اب تک ملنے والا دنیا کا سب سے بڑے موتی کا وزن صرف6 اعشاریہ4کلو ہے ۔

اس دیوہیکل موتی کی قیمت ایک اندازے کے مطابق سوملین ڈالر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر نے سمندر سے دنیا کا سب سے بڑا موتی ڈھونڈ نکالا اور قسمت بدلنے کی امید لیے اس موتی کودس سال تک اپنے پاس چھپائے رکھا تھا تاہم جب ایک دن اپنے دوست سے اس بارے میں بات کی تو پتہ چلا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا موتی ہے جو اب عالمی ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔
تازہ ترین