• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ڈینسوہال میں آگ سے متاثر گودام گرادیا گیا

Intense Fire Breaks Out At Godown Near Karachi Denso Hall
کراچی کے علاقے ڈینسو ہال میں گزشتہ روز آتشزدگی سے متاثرہ کیمیکل گودام کو مکمل طور پر گرادیا گیا۔کچھ دیر میں گودام کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے ڈینسو ہال کے کیمیکل اور پلاسٹک کے گودام میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی تھی۔آگ کی شدت کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا،تاہم تین گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ سے متاثرہ گودام کو مکمل طور پر گرادیا گیا ہے جبکہ اطراف کے گودام سے کیمیکل کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
تازہ ترین