• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت افغانستان کے درمیان فضائی سروس کی تیاریاں

Preparation For Air Service Between India Nad Afghanistan
پاکستان کے اوپر سے بھارت افغانستان کے درمیان فضائی سروس کی تیاریاں شروع ہورہی ہیں۔ سروس کیلئے کابل اور دہلی میں ایئر پورٹس کے انفرااسٹرکچر پر کام جاری ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکام رابطے کو بہتر بنانے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور تجارت بڑھانے کیلئے کئی تجاویز زیر غور ہیں۔

مودی و اشرف غنی نے ’گولڈن ٹیمپل‘ میں 30منٹ گزارے اور دعائیں کیں۔ بھارت وقطر کے درمیان ای ویزا، سائبر سیکیورٹی اور نیشنل پورٹ مینجمنٹ سمیت 4معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

بھارت اور افغانستان کی جانب سے تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان کے اوپر سے ’بھارت افغانستان فضائی کارگو سروس‘ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان مالیاتی پالیسی کے ڈائریکٹر جنرل خالد پائندہ نے کہا ہے کہ خطے کی سب سے بڑی کاروباری مارکیٹ بھارت کے ساتھ اس وقت ہونے والی زمینی تجارت سے کہیں زیادہ تجارت ممکن ہے اور اسی لیے دونوں ممالک نے ہوائی راستہ استعمال کرنے کا سوچا ہے۔

خالد پائندہ نے کہا کہ اس سروس کی تشکیل کے لیے افغانستان اور بھارت کی مشترکہ کمپنیاں شامل ہوں گی اور دونوں ممالک کی حکومتیں کابل اور دہلی پر ایئر پورٹس کے انفرااسٹرکچر کے آغاز کے لیے کام کررہی ہیں۔

بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق اس کارگو سروس کی تفصیل پر اس وقت کام جاری ہے اور ممکن ہے اس میں قندھار کو نقطہ آغاز کے طور پر شامل کرلیا جائے۔

افغانستان، پاکستان اور ایران کے معاملات پر نظر رکھنے والے بھارتی وزارتِ خارجہ کے افسر گوپال باگلے نے کہا ہے کہ افغانستان کے تجارتی اور مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی تجاویز زیرغور ہیں۔
تازہ ترین