• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روزنامہ کے توسط سے میں آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ظلم تو یہ ہے کہ جو بجلی چوری ہوتی ہے اس کی قیمت بھی ان سے وصول کی جاتی ہے جو بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہر محدود آمدنی والا بہت اذیت میں مبتلا ہے۔ اب تو بل ادا کرنے والے صارفین سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے کی رقم بھی وصول کی جا رہی ہے۔ درخواست ہے کہ بجلی کی صرف وہ ہی رقم وصول کی جائے جس کی بجلی استعمال کی گئی ہے۔عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امید ہے کہ حکومت اس جانب فوری توجہ کرے گی۔
(نثار احمد۔ کورنگی)
تازہ ترین