• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے قطرے پلانے سے انکارپر4 افراد گرفتار

Four Accused Arrested Due To Drops Of Polio
جنوبی وزیرستان میں سلیمان خیل قبائل میں بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر پولیٹکل انتظامیہ نے کارروائی کر کےچار افراد کو گرفتار کرلیا۔

جنوبی وزیرستان میں سلیمان خیل قبائل کے چار قبیلوں جلال خیل،دینار خیل،حسن خیل اور وڑوکی نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے ان قبیلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ۔

سلیمان خیل قبائل کے چار افراد کو گرفتار کرکے پولیٹیکل لاک اپ میں بند کردیا گیا ہے۔

سربراہ قبیلہ سلیمان خیل ملک کمال کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں نان لوکل پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین