• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو : دنیا کا مطلوب ترین منشیات اسمگلر شرمندہ نہیں، خود کو محبت کرنیوالا شخص قرار دیدیا

میکسیکو سٹی(رائٹرز)میکسیکو میں گزشتہ دنوں دوبارہ گرفتار ہونے والے دنیا کے مطلوب ترین منشیاب اسمگلر کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر اسے شرمندگی ہو۔ وہ تو یہ بھی کہہ رہا ہے کہ امریکا میں پہنچنے والی اربوں ڈالر کی منشیات کا ذمہ دار وہ نہیں بلکہ وہ تو ایک پیار کرنے والا شخص ہے جو اپنے خاندان سے محبت کرتا ہے اور سب سے زیادہ اپنی والدہ سے ۔یہ باتیں جوکوئین گرمین لوئیرا عرف ’’الچاپو‘‘نے اپنی گرفتاری سے قبل ایک امریکی جریدے کو خفیہ انٹرویو میں کیا جو ہفتے کو شائع کیا گیا۔گزمین نے امریکی اداکار سیان پین سے خفیہ مقام پر اپنی گرفتاری سے چند ہفتے قبل ملاقات کی۔ گزمین نے بتایا کہ اس نے کبھی کسی کےلئے مشکلات پیدا نہیں کیں ، اس نے جو کچھ کیا اپنے دفاع کیلئے کیا۔میکسیکو کی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی کی گزمین سے ملاقات اسے پکڑنے میں معاون ثابت ہوئی۔
تازہ ترین