• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ، آرمی چیف نے سیہون دھماکے کےزخمیوں کی عیادت کی

Pm Coas Reached Nawabshah To Visit Injured Of Sehwan Bomb Blast
وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوابشاہ کے اسپتال میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، وزیراعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں کوپھول بھی دیئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں۔ملک میں دہشت گرد کارروائیوں کےخاتمےکے لیےپوری قوم متحدہوجائے۔

قبل ازیں وزیراعظم نواب شاہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ایئرپورٹ پر موجودتھے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی نواب شاہ پہنچے ہیں۔
تازہ ترین