• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے،امریکی جریدہ

Global Investors Will Continue To Invest In Pakistan Us Magazine
امریکی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا متاثر نہیں ہو گی، عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔

ہانگ کانگ سے بلوم برگ نے اپنے سینئر تجزیہ کار کے حوالہ سے پاکستان کی تاریخی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر نہیں کر سکے، حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سرمایہ کاری پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ بلوم برگ نے سیہون شریف کے حالیہ واقعہ کو گزشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی رائل فرائز لینڈ کمپنیاں دہشت گردی کے واقعات کو ماضی کے واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات سے سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ پاکستان کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہے اور لوگ معمول کی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریستورانوں دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کا رش بڑھ رہا ہے۔

بلوم برگ نے اکتوبر میں پاکستان کی سیکورٹی کی نمایاں صورتحال کی بہتری اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شمار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔

پاکستان کی حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال جون تک گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ سات فیصد پر برقرار رہے گی جو عشرہ کی سب بڑی شرح ہے۔
تازہ ترین