• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :خان پور نہر کا نیا پل افتتاح سے قبل زمیں بوس

Sheikhupura Khanpur Canal Bridge Inaugurated The New Ground
شیخوپورہ میں خان پور نہر پر تعمیر کیا گیا ہائیڈل پاورپراجیکٹ پانی کی پہلی لہر کا ہی سامنا نہ کرسکا، پراجیکٹ کا سو میٹر لمبا پل پانی کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور زمین سے جا لگا، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

شیخوپورہ کے قریب خانپور نہر پر پونے 2 ارب روپے لاگت سے پل تعمیر کیا گیا، سو میٹر لمبے پل پر 4اعشاریہ 6میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کاکام بھی چل رہا تھا۔

پل کا تعمیراتی کام آخری مرحلے میں تھا کہ انجینئرز نےٹیسٹنگ کے لیے پانی کھولنے کا فیصلہ کیا،جونہی پانی کھولا،نیا پل پہلے ہی ریلے کا سامنا نہ کر سکا اور پانی میں بیٹھتا چلا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پاور پراجیکٹ کو 2 ماہ قبل دسمبر میں پوری طرح آپریشنل کیا جانا تھا،تاہم بعض وجوہات کی بناء پر یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شیخ ارقم طارق کا کہنا ہے کہ پل زمین بوس ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 2 مختلف کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد پل گرنے کی وجوہات سامنے آ جائیں گی ۔
تازہ ترین