• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،گلستان جوہر میں گارڈ کا قتل، ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

Killing Of Guard In Gulistan E Jauhar Possible Cause Revealed
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی، گزشتہ روز واقعے کی وجہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت بتائی گئی تھی لیکن سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گارڈ کو پولیس اہلکار سمجھ کر قتل کیا گیا اور واقعے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو سے ثابت ہوگیا ہے کہ گلستان جوہر میں گارڈ کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نہیں ہوا، یہ واضح طور پر ٹارگٹ کلنگ ہے۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4دہشت گرد کہیں سے آئے،جن میں سے دو گارڈ کے قریب آکر رُکے اور اچانک فائرنگ شروع کردی۔

گزشتہ روز ہوئی اس واردات میں علی نواز نامی گارڈ کو جسم کے اوپری حصے میں چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی وردی پولیس یونیفارم سے ملتی جلتی تھی اور مارنے والوں نے ممکنہ طور پر اسے پولیس اہلکارسمجھ کر قتل کیا۔

ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ کالعدم تنظیم اس میں ملوث ہوسکتی ہے، پولیس حکام نے بھی اسی خدشے کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین