• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈکیتی مزاحمت، موبائل فون شاپ کا مالک قتل

Lahore Resisting Robbery Mobile Phone Shop Owner Killed
لاہور میں ڈکیتی مز احمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شیر شاہ روڈ جانی پورہ میں موبائل فون شاپ پر 2 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، اس دوران دکان کے مالک 30 سالہ مدثر حسین نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دکاندارجاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو اپنا پستول اور بیگ دکان میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین