• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل اسکرپٹ کے دعویدارکا والٹ ڈزنی کیخلاف مقدمہ

Walt Disneys Original Script Case
آسکر انعام یافتہ اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کے اسکرپٹ رائٹر کی چوری پکڑی گئی،اصل اسکرپٹ لکھنےکا دعویٰ کرنے والے ہالی وُڈ اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر گرے گولڈ مین نے کیلیفورنیا کی عدالت میں والٹ ڈزنی پکچرزکے خلاف مقدمہ کر دیا ۔

ہالی وُڈ اسکرپٹ رائٹر گرے گولڈ مین نے والٹ ڈزنی پر زوٹوپیا کا اسکرپٹ لفظ بلفظ کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرنی نے ان کے اسکرپٹ کی تھیم، پلاٹ، کردار، ڈائیلاگ، یہاں تک کہ فلم کا ٹائٹل تک چرایا۔

دوسری جانب ڈزنی پکچر نے گولڈ مین کے دعووں کو محض الزامات قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ ادارہ عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف بھرپور دفاع کرے گا۔
تازہ ترین