• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد سے فتنے کا سر کچل دیا جائے گا، صدر ممنون

Pakistan Won The Ideological Identity Of The Nation President Mamnoon
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسند بیانیے کی بنیاد اکھڑچکی۔ آپریشن ردالفساد سے فتنے کا سر ہمیشہ کےلیے کچل دیا جائے گا۔ غازیوں اور شہیدوں کی قربانی نے پاکستان کو آج زیادہ محفوظ بنادیا۔

اسلام آباد میں شکر پریاں پریڈ ایوینیو گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے قوم کو واضح نظریاتی شناخت ملی،ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بھارت کو لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں اور خطہ کا امن داؤ لگانے سے باز رہنے پر زور دیا اور کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ، کنٹرول لائن پر جارحیت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا ہے، ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں۔

انہوں نےاور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ہمارا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں ۔

صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے جانوں کی قربانیاں دیں ۔ آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں بچے کچھے دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہیں گی،پاکستان کا دفاع آج مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج کی پریڈ میں پیپلزلبریشن آرمی چین کا فوجی دستہ پہلی بار شریک ہے۔امن ترقی اور خوش حالی کے عظیم ترمقاصد کے لیے ہمارے دوستوں کو پاکستان کا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا۔

انہوں نے پاکستانی فوج کو پیغام دیا کہ بہادر جوانو! اسی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کرتے رہیں ۔
تازہ ترین