• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سوئٹ ہومز اور بچوں کی ہر ممکن مدد کریگی،مراد علی شاہ

Cm Sindh Visits Sweet Home
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سوئٹ ہومز کے بچوں اور ادارے کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

کراچی میں سوئٹ ہومز میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہنچے تو زمرد خان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سوئٹ ہوم سے متعلق بریفنگ دی۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبل پیش کئے، تقریب میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بہتر مستقبل ملک کے ہر بچے کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سمیت دیگر لوگوں کی کاوشوں سے یہ ادارے فعال ہیں۔

انہوں نے سوئٹ ہومز کی انتظامیہ سے کہا کہ انہیں تجاویز پیش کی جائیں سندھ حکومت سوئٹ ہومز اور یہاں رہنے والے بچوں کی ہر ممکن مدد کرے گے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر سمیت صوبائی وزیر شمیم ممتاز بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین