• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام:امریکی بمباری سے 100 افراد ہلاک، 40 بچے بھی شامل

Syria Us Bombing Killed 100 People Including 40 Children
شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری سے درجنوں بچوں اور خواتین سمیت داعش کے 100 کارکن ہلاک ہوگئے۔

ترجمان اتحادی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اتحادی فوج نے بمباری شامی شہر دیر الزور کے قصبے المیادین میں کی جو داعش کے قبضے میں ہے، مرنے والوں میں داعش شدت پسندوں کے خاندان والے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والے میںداعش جنگجوئوں کے رشتے دار بھی ہیں،ترجمان اتحادی فوج کا بمباری کے حوالے سے کہناتھاکہ مزنے والے 100 افراد میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی فوج نے کہا کہ بمباری سے قبل اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ عام شہریوں کو بمباری سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین